شاہدخاقان عباسی نےانتخابی سیاست چھوڑدی

0
92

ہاٹ لائن نیوز : سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے آئندہ انتخابات کی سیاست کو خیرباد کہہ دیا۔

شاہد خاقان عباسی مری کی نشست سے تین بار جیتے اور دو بار ہارے، ایک بار وہ پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ ستی سے ہارے اور دوسری بار وہ تحریک انصاف کے امیدوار صداقت عباسی سے ہار گئے۔

ان کے صاحبزادے نادر شاہد خاقان عباسی نے مری کی نشست این اے 51 سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے تھے جس کے بعد یہ افواہیں شروع ہوئیں کہ ان کے بجائے ان کا بیٹا الیکشن میں حصہ لے گا تاہم ان کے بیٹے نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے ۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے بیٹے کو کاغذ جمع کرانے سے منع کیا تھا۔

Leave a reply