منگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

0
95

ہاٹ لائن نیوز : مینگورہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور مینگورہ کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی زیر زمین گہرائی 114 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز تاجکستان اور افغانستان کی سرحد تھی۔

زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےباہر نکل آئے۔

Leave a reply