
ایک حالیہ انٹرویو میں انجلینا جولی نے بتایا کہ سابق شوہر بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد وہ جذباتی طور پر شدید دباؤ کا شکار ہو گئی تھیں اور کچھ عرصے کے لیے خود کو کھویا ہوا محسوس کرتی رہیں۔ ان کے مطابق یہ وقت ان کی زندگی کا سب سے مشکل مرحلہ تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ اس دوران ان کے بچوں نے ان کی سب سے بڑی طاقت بن کر انہیں دوبارہ سنبھلنے میں مدد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی اور محبت نے انہیں دوبارہ زندگی کی طرف لوٹنے کا اعتماد دیا۔
انجلینا جولی نے مزید بتایا کہ اب ان کی زندگی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے اور وہ خود کو پہلے سے زیادہ مضبوط محسوس کرتی ہیں۔ ان کے مطابق ان کے بچے بڑے ہو رہے ہیں اور وہ انہیں نئی چیزیں سیکھنے اور آگے بڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
اداکارہ نے اپنی نئی فلم کا ذکر بھی کیا جس میں وہ ایک ایسی ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں جو طلاق کے بعد اکیلے اپنے بچوں کی پرورش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کردار میں ان کی ذاتی زندگی کی جھلک بھی محسوس کی جا سکتی ہے۔
فلم کی ہدایت کارہ کے مطابق اس کہانی میں ماں اور بچوں کے تعلقات کو حقیقی زندگی کے تجربات سے متاثر ہو کر پیش کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے فلم اور اداکارہ کی ذاتی زندگی میں کئی مماثلتیں پائی جاتی ہیں۔









