مہنگائی کی شرح میں 9.95 فی صد کاریکارڈ اضافہ

0
141

ہاٹ لائن نیوز : ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 9.95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا اور 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 9.95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا اور ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 41.90 تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 13 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق قدرتی گیس کی قیمتوں میں 480 فیصد، چائے کی قیمت میں 8.88 فیصد، دال کی قیمت میں 5.28 فیصد، زندہ مرغی کی قیمتوں میں 3.99 فیصد، لہسن کی قیمت میں 3.09 فیصد، نمک کی قیمت میں 2.93 فیصد، آٹے کی قیمت میں 2.64 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 2.03 فیصد اور آلو 2.00 فیصد مہنگے ہو گئے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر 11.16 فیصد فی کلو، چینی کی قیمت 4.24 فیصد فی کلو سستی ہوئی، جب کہ پیاز کی قیمت میں 1.49 فیصد اور گڑ کی قیمت میں 0.27 فیصد فی کلو کمی ہوئی۔

Leave a reply