منشیات کیسز میں آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

0
44

ہاٹ لائن نیوز : منشیات کے مقدمات کا چالان بروقت پیش نہ کرنے کا معاملہ، عدالت نے آئی۔ جی پنجاب سے منشیات کے مقدمات کے چالانوں کی تفصیل طلب کرلی، جسٹس عالیہ نیلم نے نوید سمیت دیگر کی درخواستوں پر کیس کی سماعت کی، آئی۔ جی پنجاب، ڈی۔ آئی۔ جی آپریشنز سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے،عدالت کا بروقت چالان جمع نہ کروانے پر اظہار ناراضگی۔

جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ پولیس اہلکار کیوں بروقت مقدمات کا چالان جمع نہیں کرواتے، آئی ۔جی نے کہا کہ ہم نے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں، جسٹس عالیہ نے کہا کہ آپ یہ کیوں نہیں کہتے کہ آپ کے تفتیشی افسر تفتیش کے قابل نہیں ہیں ؟ آئی ۔جی نے کہا کہ پولیس پر کام کا بوجھ زیادہ ہے،نفری کی کمی کے سبب مسائل پیدا ہورہے ہیں، جسٹس عالیہ نے کہا کہ نفری پورا کرنا ہمارا کام نہیں ہے اور کام کا بوجھ سب پر ہی ہے عدالتوں پر بھی کام کا بوجھ بہت زیادہ ہے ،
عدالت نے کیس کی کاروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

Leave a reply