ہائی کورٹ ججز کے استعفوں پر رد عمل

0
60

ہاٹ لائن نیوز : حامد خان کی لاہور ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو ، انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار کو کلئیر ہونا ہوگا کیونکہ یہ معاملہ بہت حساس ہے،چھ ججز نے بہت اہم کام کیا ہے، فیصلوں کے اندر اسٹبلشمنٹ کی مداخلت ہوتی رہی ہے ،جوڈیشل سسٹم کے ساتھ جو ایجنسیوں والے کرتے ہیں یہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے ، یہ لیٹر بہت اہم ہے اس پر باقاعدہ لائحہ عمل ہونا چاہیے ، ہمیں ان چھ ججز کو سیلوٹ کرنا ہوگا۔

حامد خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا کردار متنازع ہو چکا ہے ، ہائیکورٹ کے ججز نے چیف جسٹس کے نوٹس میں تمام باتیں لائی تھیں مگر ان کا کردار قابل قدر نہیں رہا،ایجنسیوں کا کیا کام ہے وہ فیصلوں میں مداخلت کرے ؟ وہ اس لیے ایسا کرتی ہیں تاکہ وہ اپنی مرضی کے فیصلے لے سکیں۔

چیف جسٹس پاکستان سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، اسٹبلشمنٹ کے جو لوگ ملوث ہیں انکو فوری سزائیں دی جائیں،چیف جسٹس آف پاکستان اس معاملے میں اپنا کردار ادا کریں، دونوں چیف جسٹس صاحبان عوام کے سامنے جوابدہ ہیں،اس کا جواب دینا ہو گا، بار ایسوسی ایشنز پر بھی بڑی ذمہ داری آن پڑی ہے ،ہمیں تحریک شروع کرنے کی ضرورت ہے ،صدر لاہور ہائیکورٹ بار اس معاملے پر خاموش نہ رہیں۔

Leave a reply