عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش ہوں گے

0
46

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی پی۔ ٹی۔ آئی کی جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت 3 مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے تمام وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔

عدالت نے بانی پی۔ ٹی ۔آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کروانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے، بانی پی۔ ٹی۔ آئی کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر کیس کی سماعت کی۔

Leave a reply