
ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2100 روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 862 روپے مقرر ہوئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1801 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 689 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوا ہے، جہاں فی اونس قیمت 21 ڈالر کم ہو کر 4555 ڈالر پر آ گئی ہے۔








