معرکۂ حق پر نورین نیازی کا شرمناک بیان

0
5
معرکۂ حق پر نورین نیازی کا شرمناک بیان

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن نورین نیازی کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے، جس میں انہوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور معرکۂ حق سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یوٹیوب پر نشر ہونے والے انٹرویو میں نورین نیازی نے دعویٰ کیا کہ معرکۂ حق کے حوالے سے پیش کیے جانے والے بیانیے پر سوالات موجود ہیں۔ انہوں نے پاک فوج کے کردار اور خطے کی صورتحال سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بعض سیاسی و سفارتی معاملات پر بھی گفتگو کی۔

نورین نیازی نے کہا ہے کہ معرکۂ حق افواجِ پاکستان اور نریندر مودی کاگٹھ جوڑ تھا، بھارت نے اسرائیل کےکہنے پرہی پاکستان پر حملہ کرنےسے گریز کیاتھا کیوں کہ پاکستان اسرائیل کوتسلیم کرنےجارہا تھا ۔

نورین نیازی کے بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات قومی معاملات کو سیاسی بحث کا حصہ بنا دیتے ہیں، جبکہ ان کے حامی اسے سیاسی رائے اور تنقید کے حق کے طور پر دیکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ سیاسی رہنماؤں اور ان سے وابستہ شخصیات کے بیانات پر پاکستان میں مختلف حلقوں کی جانب سے مختلف آرا سامنے آتی رہی ہیں۔ نورین نیازی کے حالیہ بیان پر بھی سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں بحث جاری ہے۔

Leave a reply