چینی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

0
151

 

ہاٹ لائن نیوز : کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد چینی ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردی۔

کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقت نے چینی ڈیلرز کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلرز کی چینی سے لدی گاڑیوں کو مختلف مقامات پر روک کر ہراساں کیا جا رہا ہے۔

حمزہ شفقت نے کہا کہ اسی وجہ سے چینی کی لوڈنگ روک دی، اس تناظر میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا گیا، اب تاجروں سے معاملات طے پا گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں چینی کی قیمت 200 روپے سے کم ہو کر 140 روپے تک آ جائے گی، عوام کو ریلیف دینے کے لیے سستے بازار بھی لگائے جائیں گے۔ .

اس موقع پر چینی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہڑتال ختم کرکے چینی کی لوڈنگ شروع کردی ہے۔ ڈیلرز کے پاس پرمٹ، این او سی اور قانونی دستاویزات ہونے کے باوجود سکھر کسٹمز نے چینی کے ٹرک روک لیے۔ دو روز میں چینی کا ریٹ 140 روپے فی کلو تک لایا جائے گا۔

Leave a reply