مسجد نبوی میں رضاکاروں کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا ؟

0
45

ہاٹ لائن نیوز : رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ و بارک وسلم میں رضاکاروں کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی، مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ و بارک وسلم میں رضاکارانہ خدمات کے شعبہ خواتین کی ڈائریکٹر مروہ معمر نے کہا کہ رمضان کے پہلے عشرے میں رضاکاروں کی تعداد تیرہ سو رضاکاروں سے تجاوز کر گئی جبکہ اس وقت رضاکار ٹیموں کی تعداد بتیس ہے۔

مروۃ معمرجی نے الاخباریہ چینل کے مشہور و معروف پروگرام “نشرۃ النہار” میں اپنے انٹرویو کے دوران کہا کہ رمضان المبارک میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے زائرین کی خدمت کے لیے رضاکارانہ کام کے مواقع ابھی بھی ہیں، اور ان کے لیے کوئی بھی درخواست جمع کروا سکتا ہے۔

رضاکارانہ خدمات کی ڈائریکٹر نے کہا کہ اگر مسجد نبوی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم میں خواتین کی خدمت کے شعبے میں مزید مواقع دستیاب نہ ہوئے تو رضاکاروں کو دوسرے شعبوں میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔

Leave a reply