مسافر بس دریا میں جاگری

0
132

ہاٹ لائن نیوز : گھڑھی دوپٹہ کے قریب مسافر کوچ دریائے جہلم میں گرنے کے نتیجے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر جاں بحق جب کہ متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

مظفرآباد میں گھڑی دوپٹہ کے قریب مسافر کوچ دریائے جہلم میں گرگئی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو گھڑھی دوپٹہ اسپتال منتقل کیا۔ شدید زخمی مسافر کی حالت تشویشناک ہے جسے مظفرآباد کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مسافر کوچ راولپنڈی سے چکوٹھی جارہی تھی کہ گھڑی دوپٹہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔

Leave a reply