مریم نواز کے بیٹے اور بہو نے راہیں جدا کرلیں

0
59

لندن: (ہاٹ لائن نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ سیف میں علیحدگی ہوگئی۔

جنید صفدر نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں طلاق کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اسے انتہائی نجی معاملہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے میڈیا ہاؤسز سے درخواست کی کہ وہ اس انتہائی نجی معاملے پر ان کی رازداری کا احترام کریں۔

جنید صفدر نے مزید لکھا کہ اس فیصلے سے دونوں کو سکون ملے گا اور وہ اس معاملے پر مزید بات نہیں کریں گے، انہوں نے عائشہ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

یاد رہے کہ عائشہ سیف اور جنید صفدر کی شادی 2021ء میں ہوئی تھی۔

Leave a reply