عثمان خواجہ کس کے مداح؟

0
85

ہاٹ لائن نیوز : آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں انہوں نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 دسمبر سے شروع ہونے والی بینود قادر سیریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ آسٹریلیا آ رہی ہے۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ شاہین آفریدی اور ڈیوڈ وارنر نے میدان پر سخت مقابلہ کیا۔ شاہین آفریدی نے تیز گیند بازی کی اور ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کی، وارنر آؤٹ ہوئے تو شاہین نے مسکرا کر ہاتھ ملایا۔

آسٹریلوی بلے باز نے کہا کہ شاہین آفریدی رفتار اور سوئنگ کے لیے بہترین کلائی رکھتے ہیں۔ بطور اوپنر شاہین آفریدی کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوگا۔ عبداللہ شفیق اور امام الحق بھی بہترین بلے باز ہیں۔

بابر اعظم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ جس طرح کوہلی اور اسٹیو اسمتھ کا موازنہ کیا جاتا ہے، اسی طرح اسمتھ اور بابر کا بھی ہے ۔

Leave a reply