دل کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا کیاجائے؟

0
97

اروی فائبر ، وٹامنز اور معدنیات کا بہترین ذریعہ ہے اروی میں قدرتی طور پر موجود مختلف غذائی اجزاء میں فائبر، پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن سی ، ای شامل ہیں، جب کہ ایک کپ (132 گرام) پکے ہوئے اروی میں 187 کیلوریز ہوتی ہیں۔

اروی غذائی ریشہ کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو ہمارے پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرا رکھتا ہے، جس کی وجہ سے ہمیں بھوک بھی کم لگتی ہے، 100 گرام اروی میں 5.1 گرام فائبر ہوتا ہے اور اس کے کیلوریز کے نظام میں اضافہ ہونے کی وجہ سے یہ ہمارا وزن بھی کم کرتا ہے۔

اروی کو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے صحت بخش غذا کہا جاتا ہے، اروی کھانے کے بعد ہائی بلڈ پریشر کی سطح بھی کم ہوجاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اروی کو بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے، اس لیے شوگر یا ہائی بلڈ پریشر کے مریض اپنی خوراک میں اروی کا استعمال کریں لیکن شرط یہ ہے کہ اروی کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے پہلے ایک بار اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔

اروی میں موجود فائبر کی زیادہ مقدار ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتی ہے، اروی چکنائی اور کولیسٹرول سے پاک سبزی ہے۔ اس میں وٹامن ای کی بھی اچھی مقدار پائی جاتی ہے جو قلبی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

اروی میں پودوں پر مبنی مرکبات ہوتے ہیں جسے پولیفینول (بنیادی طور پر کوئسٹیٹن) کہتے ہیں جو کینسر جیسی مہلک بیماریوں سے بچا سکتے ہیں۔ اس کے پتے مجموعی صحت فراہم کرنے کے لیے اینٹی آکسیڈنٹس، بیٹا کیروٹین ، وٹامن اے کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔

Leave a reply