محمدخان بھٹی کےلیے مشکل گھڑی

0
74

ہاٹ لائن نیوز: پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمہ میں اینٹی کرپشن حکام نے محمد خان بھٹی کو اج عدالت پیش کیا ۔

لاہور کی ضعلہ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے محمد خان بھٹی کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے آئندہ سماعت پر تفتیشی سے رپورٹ طلب کرلی اینٹی کرپشن حکام نے محمد خان بھٹی کو عدالت کے روبرو پیش کردیا ۔

اینٹی کرپشن نے ملزم محمد خان بھٹی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، پراسکیوشن نے عدالت میں بتایا کہ محمد خان بھٹی سے تفتیش درکار ہے ۔

محمد خان بھٹی سمیت دیگر کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Leave a reply