محسن عباس حیدر کا شوبز میں نشے کے استعمال سے متعلق بیان — اہم انکشافات

0
14
محسن عباس حیدر کا شوبز میں نشے کے استعمال سے متعلق بیان — اہم انکشافات

پاکستانی اداکار، گلوکار اور رائٹر محسن عباس حیدر نے شوبز انڈسٹری میں کام کے دوران منشیات کے مبینہ استعمال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے جو نشے کی حالت میں شوٹنگ سیٹ پر آتے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز میں بعض اوقات ایسے واقعات سامنے آتے ہیں جن میں فنکار یا عملے کے افراد نشے کی حالت میں کام کرتے ہیں، جس سے نہ صرف شوٹنگ متاثر ہوتی ہے بلکہ پیشہ ورانہ ماحول بھی خراب ہوتا ہے۔

محسن عباس حیدر نے اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اس رجحان پر تنقید کی تھی۔ ان کے مطابق اس پوسٹ کے بعد جس ڈرامے میں وہ کام کر رہے تھے، اس کی پروڈکشن ٹیم نے ان سے رابطہ کیا اور معاملے کی وضاحت طلب کی۔

انکا کہنا تھا کہ انہوں نے واضح کیاہےکہ انکی بات عمومی صورت حال سے متعلق ہے اور وہ سیٹ پر موجود ایک خاص صورتحال کیطرف اشارہ کررہےتھے۔ بعد ازاں پروڈکشن کمپنی نے معاملے کو دیکھنے اور کارروائی کرنیکی یقین دہانی کرائی۔

اداکار نے دوران گفتگو ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ کے دوران انہیں محسوس ہوا کہ ایک اداکارہ کی توجہ کام پر نہیں تھی اور وہ درست انداز میں ریسپانس نہیں دے رہی تھیں، جس سے شوٹ متاثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ نہ صرف کام کی معیار کو متاثر کرتی ہے بلکہ ٹیم کے دیگر ارکان پر بھی منفی اثر ڈالتی ہے۔

محسن عباس حیدر کے مطابق پروڈکشن ٹیم نے بعد میں معاملے کا نوٹس لیا اور کارروائی کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وہ اس موضوع پر سوشل میڈیا پر اپنی رائے دے چکے ہیں، تاہم حالیہ پروگرام میں انہوں نے کسی فرد کا نام نہیں لیا اور نہ ہی ان کے الزامات کی آزادانہ تصدیق سامنے آئی ہے۔

Leave a reply