ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کمیٹی کا اہم اجلاس

0
86

ہاٹ لائن نیوز : چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25کی تیاری کا جائزہ لیا گیا ۔

چیف سیکرٹری نے محکموں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے سلسلے میں جاری کی گئی ٹائم لائنز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ ہر محکمہ کم از کم پانچ ہائی امپیکٹ منصوبے، تین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سکیمیں تیار کرے ، ترقیاتی منصوبوں کی تیاری میں مفاد عامہ کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے ، تعلیم، صحت، توانائی کے شعبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ افتخار سہو نے اجلاس کو بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25 کی تیاری کے سلسلے میں گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں ، ہر محکمے کیلئے فنانشل سیلنگ مقرر کی گئی ہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنوبی پنجاب)، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور تمام محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز نے شرکت کی۔

  

Leave a reply