مال روڈ پر آج سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ بند

0
34

ہاٹ لائن نیوز : مال روڈ اور دیگر سڑکوں پر آج سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے، چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کو مال روڈ پر سفر نہیں کرنے دیا جائے گا۔

جیل روڈ اور کینال روڈ سمیت تمام اہم شاہراہوں پر بھی کریک ڈاؤن کیا جائے گا، سی۔ ٹی ۔او نے کہا کہ لاہور میں کہیں بغیر ہیلمٹ کوئی موٹر سائیکل چلاتا نظر نہ آئے، ان کا کہنا تھا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 2000 روپے جرمانہ ہو گا۔

Leave a reply