نیب نے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو کلین چٹ دے دی

0
44

ہاٹ لائن نیوز : توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں نیب نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو تفتیش میں کلین چٹ دے دی،نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت کا اختیار ہے کہ وہ نواز شریف کو مقدمے سے بری کرے۔

جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاونٹ سے متعلق ریفرنس کی ہدایت کی تھی، انہوں نے جعلی بینک اکاؤنٹ سے رقم ادا نہیں کی، انہوں نے 1997 میں گاڑی توشہ خانہ کو سرنڈر کر دی تھی جبکہ 2008 میں جب گاڑی دوبارہ خریدی تو وہ توشہ خانہ کی ملکیت میں نہیں تھی۔

Leave a reply