لاہور: باپ بیٹے پر مشتمل مبینہ چور گروہ گرفتار، قیمتی سامان برآمد

0
45
لاہور: باپ بیٹے پر مشتمل مبینہ چور گروہ گرفتار، قیمتی سامان برآمد

لاہور میں ڈیفنس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے باپ بیٹے پر مشتمل ایک مبینہ چور گروہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت جوزف عرف ساگر اور جمشید ساگر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف علاقوں میں سائیکلوں پر گھوم کر گھروں کی نگرانی کرتے تھے۔ وہ قربانی کا گوشت طلب کرنے والوں کا روپ دھار کر گھروں کی گھنٹیاں بجاتے اور رہائشیوں کی موجودگی یا غیر موجودگی کا اندازہ لگاتے تھے۔ جن گھروں سے کوئی جواب نہ ملتا، انہیں نشانہ بنایا جاتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے طلائی زیورات، گھڑیاں، غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی اشیا برآمد کی گئیں، جن کی مجموعی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تحقیقاتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply