وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب، اہم سفارتی پیش رفت متوقع

0
24
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب، اہم سفارتی پیش رفت متوقع

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے کل سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہونے کا امکان ہے، جہاں ان کی سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ اہم ملاقات متوقع ہے۔ اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ اور علاقائی و معاشی امور پر مشاورت کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا سرکاری وفد بھی سعودی عرب جائے گا۔ دورے کے دوران اہم ملاقاتیں طے ہیں جن میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے، مختلف شعبوں میں شراکت داری مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بات چیت ہوگی۔
مزید یہ کہ خطے کی صورتحال، ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات اور ممکنہ آئندہ امن عمل سے متعلق امور بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔ دونوں ممالک کی قیادت خطے میں استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے مشاورت کرے گی۔

Leave a reply