
قصور میں ایک نجی اسپتال پر چھاپے کے دوران مبینہ طور پر غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسپتال کو سیل کر دیا، جبکہ اس دوران دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
کارروائی کےدوران 1گردہ بھی برآمد ہوا اور خاتون کو بھی تحویل میں لے لیا گیا جو غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کیلیے وہاں لائی گئی تھی۔
حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔









