قبلے کی سمت معلوم کرنے کا بہترین موقع

0
1
قبلے کی سمت معلوم کرنے کا بہترین موقع

مکہ مکرمہ: فلکیاتی ماہرین کے مطابق بدھ، 15 جولائی کو ایک اہم فلکیاتی مظہر دیکھنے میں آئے گا، جب سورج مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ اس لمحے سورج تقریباً 90 درجے کے زاویے پر ہوگا، جس کے باعث خانہ کعبہ کا سایہ نظر نہیں آئے گا۔
جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق یہ منظر مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر پیش آئے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسموقع پر دنیا بھرکءمسلمان، جہاں سورج اسوقت افق پر موجود ہو، سورج کی سمت کوبنیاد بناکر قبلے کی درست سمت کاتعین کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ فلکیاتی واقعہ ہر سال دو مرتبہ پیش آتا ہے، جب سورج اپنی ظاہری حرکت کے دوران خانہ کعبہ کے عین اوپر آ جاتا ہے۔

Leave a reply