سعودی عرب پر میزائل حملہ، وزیراعظم شہباز شریف کا سخت ردعمل

0
14
سعودی عرب پر میزائل حملہ، وزیراعظم شہباز شریف کا سخت ردعمل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان برادر ملک سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ایسے حملے نہ صرف قابلِ مذمت ہیں بلکہ خطے کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کے اقدامات سے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور خطے میں امن، استحکام، سلامتی اور باہمی افہام و تفہیم کے فروغ کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ کو حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا، تاہم سعودی دفاعی نظام نے حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا۔

Leave a reply