فٹبال کے عالمی میلے کا آغاز، سپر اسٹارز ایکشن میں نظر آنے کے لیے تیار

0
17
فٹبال کے عالمی میلے کا آغاز، سپر اسٹارز ایکشن میں نظر آنے کے لیے تیار

دنیا بھر کے فٹبال شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ عالمی فٹبال کا سب سے بڑا مقابلہ شروع ہونے جا رہا ہے۔ مختلف ممالک کی قومی ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی، جبکہ کروڑوں مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھنے کے منتظر ہیں۔
اس عالمی ایونٹ میں کئی نامور فٹبالرز توجہ کا مرکز ہوں گے، تاہم ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی اور پرتگال کے تجربہ کار اسٹار کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر شائقین کی دلچسپی کا محور بنے ہوئے ہیں۔ دونوں کھلاڑی اپنی شاندار مہارت اور تجربے کے باعث عالمی سطح پر بے حد مقبول ہیں۔
میسی اپنے طویل اور کامیاب کیریئر میں ایک اور اہم عالمی ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔ ارجنٹائن کے مداح پُرامید ہیں کہ وہ اپنی قیادت اور کھیل کے ذریعے ٹیم کوبہترین نتائج دلانےمیں اہم کردارادا کرینگے۔
دوسری جانب پرتگال کی نظریں رونالڈو پر مرکوز ہیں، جنہوں نے گزشتہ برسوں میں متعدد یادگار کارکردگیوں سے فٹبال کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنایا ہے۔ ان سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردارادا کرینگے۔
برازیل کے لیے وینیشیئس جونیئر اہم ہتھیار سمجھے جا رہے ہیں، جبکہ فرانس کی امیدیں کائلین ایمباپے سے وابستہ ہیں، جو اپنی رفتار اور گول اسکورنگ صلاحیت کے باعث دنیا کے خطرناک ترین فارورڈز میں شمار ہوتے ہیں۔
انگلینڈ کے ہیری کین، اسپین کے نوجوان اسٹار لامین یامال، فرانس کے عثمان دمبیلے، ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ اور مراکش کے اشرف حکیمی بھی ایسے کھلاڑی ہیں جن سے شائقین کو غیر معمولی کارکردگی کی توقع ہے۔
ماہرین کے مطابق اس بار مقابلہ انتہائی سخت اور دلچسپ ہونے کا امکان ہے کیونکہ تقریباً ہر بڑی ٹیم کے پاس باصلاحیت اور تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔ شائقین کو سنسنی خیز میچز، شاندار گولز اور یادگار لمحات دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔
اب تمام نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ عالمی فٹبال کے اس بڑے ایونٹ میں کون سی ٹیم فتح کا تاج اپنے سر سجائے گی اور کون سا کھلاڑی اپنی کارکردگی سے سب سے زیادہ توجہ حاصل کرے گا۔

Leave a reply