کچرےکےڈھیرمیں دھماکہ ، 8 زخمی

0
85

ہاٹ لائن نیوز : کچرے کے ڈھیر میں دھماکے سے 3 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے زرغون روڈ پر پل کے نیچے کچرے کے ڈھیر میں ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے بچے کچرا اٹھا رہے تھے، جب کہ پل کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار بھی دھماکے میں زخمی ہوا، دھماکے میں مجموعی طور پر 8 افراد زخمی ہوئے۔

Leave a reply