فواد چوہدری کی 6 مقدمات میں گرفتاری

0
67

ہاٹ لائن نیوز : لاہور انسداد دہشت گردی عدالت میں فواد چوہدری کی تمام مقدمات میں ایک ساتھ گرفتاری ڈالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نےفوادچوہدری پر درج تمام مقدمات میں ایک ساتھ گرفتاری ڈالنےکاحکم دےدیا ۔

نو مئی کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا ، اے ٹی سی کے جج محمد نوید اقبال نےفیصلہ سنایا۔

فواد چوہدری کی جانب سےایڈووکیٹ ظفراقبال منگن پیش ہوئے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے نو مئی کے بعد مختلف مقدمات درج کیے ہیں ، ایک مقدمہ سے ضمانت پر دوسرے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، ایک مقدمہ کےبعد دوسرےمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی جاتی ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نو اور دس مئی کے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے ، عدالت فواد چوہدری پر درج تمام مقدمات میں ایک ساتھ گرفتاری ڈالنے کا حکم دے ۔

Leave a reply