ایف آئی اے سائبر کرائم لاء چلینج

0
66

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں ایف آئی اے سائبر کرائم کے مقدمے میں اضافی دفعات شامل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

درخواست میں ایف آئی اے سائبر کرائم گوجرانولہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست شہری فیصل محمود نے سید سعد بخاری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ۔

جسٹس وحید خان نے درخواست پر متعلقہ فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔

درخواست گزار ایف آئی اے سائبر کرائم مقدمہ درج کرتے وقت اضافی دفعات کو شامل کرتی ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم قانون کے منافی اپنی پاورز کا استعمال کررہی ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایف آئی اے کا درج سائبر کرائم کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے ۔

Leave a reply