
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد کی گئی، جس میں ہلاک ہونے والوں میں فتنہ الخوارج کے تین اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ عزمِ استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز اپنے مشن پر عمل پیرا ہیں۔








