فوادخان کی نئی فلم کا پوسٹر جاری

0
59

ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی سپراسٹار فوادخان نےنئی فلم ‘بیٹ’ کاپوسٹر جاری کر دیاہے۔

طویل عرصےکےبعد اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کے نئے پروجیکٹ کا پوسٹر شیئر کرکے مداحوں کو متجسس کردیا۔

پوسٹر کیساتھ صرف ایک چھوٹا سا کیپشن دیا گیا ہے جس میں لکھا ہے ہر دھڑکن کی کہانی ۔

پوسٹر پر فلم کا نام ‘بیٹ’ ہے اور یہ 1 مارچ کو ریلیز ہوگی۔ پوسٹ سے پتہ چلتا ہے کہ فلم OTT پلیٹ فارم پر نشر ہوگی۔ فلم میں فواد خان کے ساتھ دانیال نعیم، شاہویر جعفری ، عرفان جونیجواور جنید اکرم بھی نظر آئیں گے۔

Leave a reply