فرانس نے ” مرنے میں مدد ” سے متعلق قانون کا اعلان کردیا

0
49

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایک مجوزہ نئے ” مرنے میں مدد ” کے قانون کا اعلان کیا ہے جس کے تحت عارضی طور پر بیمار اور شدید بیمار بالغ افراد اپنی زندگی ختم کرنے کے لیے مہلک ادویات استعمال کر سکیں گے۔

صدر میکرون نے کہا کہ اس حوالے سے قانون سازی مئی میں شروع کر دی جائے گی اور اس قانون کی منظوری میں کئی ماہ لگیں گے۔

اگر صدر میکرون کی انتظامیہ اس قانون کو نافذ کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ فرانس میں اپنی نوعیت کا پہلا قانون ہو گا۔

فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ صرف 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد ہی ان ادویات کا استعمال کر سکیں گے، جو اپنے فیصلے خود کرنے کی صلاحیت اور سمجھ رکھتے ہیں۔

Leave a reply