بھارتی بورڈ کے شائقین کے لیے مضحکہ خیز آفر

0
84

بھارت: (ہاٹ لائن نیوز) ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہونے کے دعووں کے بعد خالی اسٹیڈیم کا خمیازہ بھگتنے والے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے شائقین کو ورلڈ کپ دیکھنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک مضحکہ خیز پیشکش کر دی ۔

بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان افتتاحی میچ کی خالی نشستوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جسے دیکھنے کے بعد آن لائن بکنگ ویب سائٹ کا تمام ٹکٹ فروخت ہونے کا دعویٰ کھوکھلا ثابت ہو گیا ۔

میچ کے دوران جے شاہ نے ایکس پوسٹ میں اعلان کیا کہ شائقین کو اسٹیڈیم میں مفت منرل واٹر دیا جائے گا۔

جئے شاہ نے لکھا کہ اسٹیڈیم میں مفت منرل واٹر اسٹیڈیم میں فراہم کیا جائے گا تاکہ شائقین ہائیڈریٹ رہیں اور کھیل سے لطف اندوز ہوں۔

Leave a reply