غیر مقیم سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی آمدن پر 5 فیصد ٹیکس عائد

0
0
غیر مقیم سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی آمدن پر 5 فیصد ٹیکس عائد

اسلام آباد: وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے آمدن حاصل کرنے والے غیر مقیم پاکستانیوں اور دیگر نان ریزیڈنٹ افراد کے لیے نئے ٹیکس قواعد نافذ کر دیے ہیں۔

نئے قواعد کے تحت غیر مقیم سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی پاکستان سے متعلق سوشل میڈیا آمدن پر 5 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

ایف بی آر کے مطابق اس اقدام کا مقصد سوشل میڈیا کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدن کو ٹیکس نظام میں شامل کرنا اور نان ریزیڈنٹ افراد کی قابلِ ٹیکس آمدن سے متعلق معاملات کو باقاعدہ بنانا ہے۔

نئے ٹیکس قواعد کی منظوری ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے دی ہے، جس کے بعد ان کا نفاذ عمل میں آ گیا ہے۔

Leave a reply