غیر قانونی افغانیوں کی واپسی پرخاندانی تنازعہ نے ایک شخص کی جان لے لی

0
144

 

ہاٹ لائن نیوز : پیر آباد کالونی میں باچا خان چوک کے قریب گھر میں فائرنگ سے شوہر جاں بحق اور بیوی زخمی ہو گئی۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والی زخمی خاتون کے بھانجے کو گرفتار کر کے قتل کا اسلحہ برآمد کر لیا۔

پیر آباد تھانے کی حدود باچا خان چوک محمدی مسجد کے قریب گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جب کہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ میرافضل ابن طالب خان اور زخمی خاتون کی شناخت 35 سالہ سائرہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے ،دونوں میاں بیوی ہیں۔

پیر آباد تھانے کے ڈیوٹی آفیسر شفیق نے بتایا کہ زخمی خاتون نے متوفی میراافضل سے دوسری شادی کی۔ وہ دونوں افغانستان واپس جا رہے تھے۔

زخمی خاتون اپنی بیٹی کو اپنے پہلے شوہر سے افغانستان لے جانا چاہتی تھی لیکن لڑکی نے یہ کہہ کر اپنی والدہ کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا کہ وہ پاکستان میں اپنے چچا کے ساتھ رہے گی۔ گزشتہ روز بچی کو لینے رشتہ دار کے گھر پہنچنے پر متوفی اور اس کی اہلیہ کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس کے دوران میرا فضل جاں بحق اورسائرہ زخمی ہو گئیں۔

پولیس افسر کے مطابق فائرنگ زخمی خاتون کے بھانجے ابوبکر نے کی جسے پولیس نے گرفتار کر کے قتل کا اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

Leave a reply