شادی پرجانیوالےموت کےمنہ میں جاپہنچے

0
182

 

ہاٹ لائن نیوز : لودھراں میں ایک تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل رکشہ کو کچل ڈالا ، جسکے نتیجے میں میاں بیوی اور انکے بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

یہ افسوسناک ٹریفک حادثہ صوبہ پنجاب کے شہر لودھراں میں پیش آیا ہے جہاں انتہائی تیزرفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل رکشہ کو کچل ڈالا، حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اوربچے بھی شامل ہیں۔

حادثےکے بعد لاشوں اورزخمی افراد کوڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے، حادثےکا شکارہونیوالے افراد شادی کی ایک تقریب میں جارہےتھے۔

Leave a reply