غزہ میں معجزہ ؛ فضااللہ اکبر کےنعروں سےگونج اٹھی

0
85

ہاٹ لائن نیوز : غزہ میں عمارت کے ملبے میں 37 دن کے بعد نومولود کو نیم مردہ حالت میں نکال لیا گیا اور 3 گھنٹے کی طبی امداد کے بعد بچہ سانس لینے لگا۔

عرب میڈیا کے مطابق اس گھر پر اسرائیل کی جانب سے جنگ کے پہلے ہفتے میں بمباری کی گئی تھی جس میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا۔ اس دن کے بعد سے علاقے میں مسلسل بمباری جاری تھی، اس لیے ریسکیو کام نہیں ہوسکا۔

تاہم جب 4 روزہ جنگ بندی ختم ہوئی تو امدادی کارروائیوں کا آغاز ہوا اور اس دوران سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو گھر کے ملبے سے ایک نوزائیدہ بچہ ملا ۔

امدادی کارروائیوں کے دوران موجود بیشتر افراد نے نومولود کو مردہ قرار دے دیا۔ ریسکیو ٹیم میں شامل ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی 3 گھنٹے کی محنت کے بعد نومولود کی سانسیں لینے لگیں اور فضا اللہ اکبر اور سبحان اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی۔

ابھی تک نومولود کے والدین کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ ابھی تک ملبے سے کسی اور کو نہیں بچا سکا ہے۔

Leave a reply