عورت مارچ رکوانےکی درخواست ناقابل سماعت قراردےدی گئی

0
42

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں عدالت نے عورت مارچ کو رکوانے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردی ۔

عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونےپرفیصلہ محفوظ کیاتھا ،جسٹس شاہد کریم نےشہری اعظم بٹ کی درخواست پرفیصلہ سنایا ۔

درخواست میں ڈپٹی کمشنرلاہور سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ۔

درخواست گزا کا موقف ہے کہ عورت مارچ کے کارڈز اور بینرز اسلامی معاشرے قابل قبول نہیں لہذا لاہور ہائیکورٹ عورت مارچ کو روکنے کا حکم دے۔

Leave a reply