امداد کی تقسیم کے دوران ایک بار پھر اسرائیلی بمباری

0
64

ہاٹ لائن نیوز : غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے ٹرک پر اسرائیلی بمباری سے 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کیجانب سے یہ وحشیانہ کارروائی غزہ کےعلاقےدیر البلاح میں کی گئی جہاں جنگ سے بے گھر ہونے والے فلسطینی ایک امدادی ٹرک کے گرد جمع تھے جو ان میں خوراک تقسیم کر رہا تھا۔

اسرائیلی فضائی حملے سے ٹرک تباہ ہوگیا اور 9 افراد شہید اور بچوں سمیت متعدد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ جمعرات کو امداد کے منتظر فلسطینیوں کو اسرائیلی جنگی ہیلی کاپٹروں نے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 116 فلسطینی شہید اور 750 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Leave a reply