عوامی مقامات پرلگےچارجنگ اسٹیشنوں سے ہوشیار رہیں

0
23

ہاٹ لائن نیوز : ایف بی آئی نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر ایسے فون چارجنگ اسٹیشن استعمال کرنے سے گریز کریں جو ممکنہ طور پر نقصان دہ سافٹ ویئر لوگوں کے اسمارٹ فونز میں منتقل کرسکتے ہیں۔

ایف بی آئی نے اپنی پوسٹ میں کہا ہےکہ شاپنگ مالز اور ہوائی اڈوں پر پائے جانے والے عوامی یو ایس بی اسٹیشنز کو موبائل فونز میں وائرس اور مانیٹرنگ سافٹ ویئر پھیلانے کیلیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ایجنسی نے ایک ٹویٹ میں اپیل کی ہے کہ آپ اپنا پاور بینک یا چارجر ساتھ رکھیں اور پبلک چارجنگ اسٹیشن استعمال کرنےکے بجائے اپنا الیکٹریکل آؤٹ لیٹ استعمال کریں۔

Leave a reply