جیمز اینڈرسن نے تاریخ رقم کردی

0
41

ہاٹ لائن نیوز : جیمز اینڈرسن نے تاریخ رقم کردی، 700 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے۔

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے 700 وکٹیں لے کر تاریخ رقم کردی۔ 41 سالہ جیمز اینڈرسن نے بھارت کے خلاف 5ویں ٹیسٹ کے تیسرے دن یہ سنگ میل عبور کیا، وہ 700 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے۔

انگلش فاسٹ بولر نے بھارت کے کلدیپ یادو کو آؤٹ کرکے 700 وکٹیں مکمل کرنے کا کارنامہ انجام دیا وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 700 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے بولر ہیں۔

اس سے قبل سری لنکا کے سابق اسپنر مرلی دھرن 800 اور آسٹریلیا کے شین وارن 708 ٹیسٹ وکٹیں لے چکے ہیں۔

Leave a reply