حج پیکیج آئندہ سال مزید مہنگا ہونے کا امکان، اخراجات میں اضافہ متوقع

0
29
حج پیکیج آئندہ سال مزید مہنگا ہونے کا امکان، اخراجات میں اضافہ متوقع

اسلام آباد: آئندہ حج کے لیے عازمین کو گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ اخراجات برداشت کرنا پڑ سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج پیکیجز کی ممکنہ لاگت میں اضافے کی تیاری کر لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مختصر حج پیکیج کی قیمت میں تقریباً ایک لاکھ روپے اضافے کا امکان ہے، جس کے بعد اس کی لاگت 13 لاکھ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ پیکیج تقریباً 20 سے 22 روز پر مشتمل ہوگا۔
اسی طرح طویل حج پیکیج بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 ہزار روپے مہنگا ہونے کی توقع ہے، جس کی ممکنہ قیمت 12 لاکھ روپے مقرر کی جا سکتی ہے۔ طویل حج کا دورانیہ تقریباً 40 روز ہوگا۔
حتمی حج پیکیجز اور اخراجات کا اعلان وزارت مذہبی امور کی جانب سے سرکاری منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

Leave a reply