عمرہ ادائیگی سے متعلق 3 ڈی فلم تیار

0
59

ہاٹ لائن نیوز : مکہ ویلفیئر اینڈ دعوۃ سوسائٹی “اجیاد” نے عمرہ کی صحیح ادائیگی کے بارے میں تارکین وطن کی معلومات میں اضافہ کرنے کے لیے 3 ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک اینیمیشن فلم تیار کی۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ فلم اردو، انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں ہے، جس میں عمرہ کے مناسک ادا کرنے کے صحیح اور درست طریقے بتائے گئے ہیں۔

اینی میٹڈ فلم میں زائرین کے اپنے ملک چھوڑنے سے لے کر عمرہ ادا کرنے اور مملکت میں پہنچنے، عمرہ ادا کرنے اور اپنے ملک واپس آنے تک کے پورے عمل کی وضاحت کی گئی ہے۔

Leave a reply