آوارہ کتوں نے 6 بچوں کو شدید زخمی کردیا

0
75

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کے دارالحکومت میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے جہاں ایک ہی دن میں 6 بچوں کو کاٹ لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، فیکٹری ایریا کے بعد نشتر کالونی میں بھی کتے کے کاٹنے کے واقعات پیش آئے۔

تھانہ نشتر کی حدود میں کتے کے کاٹنے سے تین بچے زخمی ہو گئے۔ متاثرہ بچوں میں عبدالرؤف، ریان ، فاطمہ شامل ہیں۔ آوارہ کتوں نے بچوں کو ان کے چہروں اور جسموں پر بری طرح کاٹ لیا۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام بچوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

اس سے قبل چونگی امر سدھو اور چالان مارکیٹ کے قریب آوارہ کتوں نے تین بچوں کو زخمی کر دیا۔ متاثرہ بچوں میں نواب، دانش اور مبارک شامل ہیں۔

Leave a reply