عمران ریاض کب بازیاب ہونگے؟بڑی خبرسامنے آگئی

0
88

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) عمران ریاض 24 گھنٹوں میں بازیاب ہونگے آئی جی پنجاب نے یقین دہانی کروا دی ۔

چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ عمران ریاض خان کے حوالے سے کیا پیش رفت ہوئی ہے ، جس پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے عدالتی احکامات پر عمران ریاض کے والد سے ملاقات کی ہے ، تمام پیش رفت سے متعلق انکے والد اور وکلاء کو بتا دیا گیا ہے ، ہم اس معاملے پر ٹھیک ڈائریکشن پر جارہے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل علی اشفاق نے کہا کہ انکی تفتیش درست سمت میں جارہی ہے ، کیس میں کسی بھی وقت پیش رفت ہوسکتی ہے ۔

عمران ریاض کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کے والد کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی

Leave a reply