تعریف وہ جو دشمن بھی کرے

0
72

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) ملکی معیشت کی بہتری کیلیے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کاوشوں کے دشمن ملک بھارت میں بھی چرچے ہونے لگے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر عدیل آصف نامی صارف نے ایک بھارتی نیوز چینل کی ویڈیو پوسٹ کی ہے ، جس میں بھارتی نیوز کاسٹر معاشی استحکام اور مہنگائی سے نمٹنے کے لیے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کوششوں کی تعریف کر رہا ہے۔

نیوز کاسٹر کا کہنا تھا کہ اب جو مرضی کر لو، پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا کیوں کہ پاک فوج کے سپہ سالار نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے مورچہ سنبھال لیا ہے ۔

بھارتی نیوز کاسٹر کا کہنا تھا کہ یہ کام بے حد مشکل ہے ، حکومت پاکستان کی گزشتہ ایک سال میں لاکھ کوششوں کے باوجود ملک کی حالت نہیں سدھر سکی، لہذا آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستانی معیشت کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لے لی ہے ۔

نیوز کاسٹر کے مطابق پاک آرمی چیف کی کوششوں سے زراعت، کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں کاروباری حضرات بڑا انقلاب لے کر آئیں گے ۔

Leave a reply