عمران خان کی 9 مئی واقعات کیسز میں فیصلہ محفوظ

0
85

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کیسز میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

سابق چیرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت خارج کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

سابق چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل کے دلائل مکمل ہوگئے ۔

وکیل سابق چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سابق چیرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ میں گرفتاری سے قبل عدالت میں پیش ہوتے رہے ، سابق چیرمین پی ٹی آئی کی کچھ ضمانتوں پر دلائل مکمل ہوچکے تھے ، ضمانتوں کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا گیا ، ضمانتوں پر میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہونا چاہیے تھا جو نہیں کیا گیا ، اے ٹی سی عدالت کو چاہیے تھا جن ضمانتوں پر دلائل مکمل ہوچکے تھے ، عدالت ان ضمانتوں پر سابق چیرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں جیل سے طلب کرتی مگر معزز جج صاحب نے ایسا نہیں کیا اور عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانتیں خارج کیں ، جج کے پاس لا محدود اختیارات ہیں تمام عدالتوں میں ملزمان کو پیش کرنے کے احکامات جاری کیے جاتے ہیں ۔

عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت اے ٹی سی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا حکم دے وکیل کی ۔

Leave a reply