انتخابی جلسے میں ’’شیر‘‘ لانا منع کردیاگیا

0
81

ہاٹ لائن نیوز : مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کارکنوں کو انتخابی جلسے میں حقیقی شیر لانے سے منع کر دیا۔

پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے موہنی روڈ پر انتخابی جلسے کے دوران اصلی شیر لانے کا سخت نوٹس لیا ہے۔

نواز شریف نے کارکنوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ پاکستان بھر کے کسی بھی جلسے میں اصلی شیر یا کوئی جانور نہ لائیں۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام اور متعلقہ قوانین نے ہمیں جانوروں کے حقوق کا احترام کرنے کی تلقین کی ہے۔

Leave a reply