نسیم شاہ نے قوم کو خوشخبری سنادی

0
84

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے گولڈن ویزا ملنے کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اس ملک کا ویزا مل گیا ہے جسے میں اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔

نسیم شاہ کے علاوہ شاداب خان، افتخار احمد سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز کو متحدہ عرب امارات نے دبئی کا گولڈن ویزہ دیا ہے جب کہ حال ہی میں عامر لیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ و اداکارہ طوبی انور کو بھی یہ اعزاز دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ کندھے کی انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے تھے تاہم ان دنوں وہ سرجری کے باعث دبئی میں موجود ہیں۔

Leave a reply