دبئی پولیس نےسب کےدل جیت لیے

0
46

ہاٹ لائن نیوز : متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیل میں قید شخص کی بیٹی کی شادی کا اہتمام کیا۔

ایمریٹس ٹوڈے کے مطابق ایک عرب لڑکی نے دبئی پولیس سے اس وقت درخواست کی کہ اس کے والد جیل میں تھے۔ لڑکی نے اپنے والد کی موجودگی میں شادی کی تقریب جیل میں ہونے دینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

دبئی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈر انچیف میجر جنرل خلیل المنصوری نے جیل میں شادی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

دبئی کے محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر مروان جلفر نے بتایا کہ لڑکی کی درخواست موصول ہونے کے بعد انتظامیہ نے اس کے والد کی مالی اور ذہنی حالت کو دیکھتے ہوئے درخواست منظور کرلی۔

محکمے نے نہ صرف شادی کی جگہ کا انتظام کیا بلکہ دلہن کے گھر کو سجانے میں بھی مدد کی تاکہ وہ خوش و خرم زندگی گزار سکے اور اپنے والد کی قید سے شدید متاثر نہ ہو اور اپنے والد کی کمی کو زیادہ محسوس نہ کرے۔

Leave a reply